لاہور (کرائم رپورٹر )لیسکو کو سنگل فیز میٹرز کی کمی کا سامنا ،فیلڈ افسران نے خراب میٹرز پر ڈیفیکٹو کوڈ لگانا بند کردیا ،ذرائع کے مطابق تین ماہ سے متعدد صارفین کے خراب میٹرز تبدیل نہ ہوسکے،خراب میٹرز پر ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کا کہا جا رہا ہے، سب ڈویژنل افسران خراب میٹر پر ڈیفیکٹو کوڈ لگانے سے گریزاں ہیں ،صارفین کو میٹر تبدیل کرنے کی بجائے ڈیٹیکشن بل جاری کر دیا جاتا ہے،شہریوں پر ہزاروں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،میٹرز کی کمی پر عوامی دبائو میں اضافہ ہوا ہے ،شہریوں نے لیسکو سے فوری میٹر فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔