راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مارا، جس میں ایلیٹ فورس بھی شریک تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی جب کہ کانسٹیبل شہباز ریاض زخمی ہو گئے۔ابتدئی اطلاعات کے مطابق پولیس نے دہرے قتل کے اشتہاریوں فاروق اور اعظم کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا، دونوں ملزمان 2011سے دہرے قتل میں مطلوب اور مفرور ہیں۔