ٹیکس کیلئے بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا جو2ماہ میں رپورٹ دے گی
لاہور (حیدر منیر)پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے نیا فارمولا تیار کرلیا ہے ۔پنجاب میں دیہات میں قائم ہا ئوسنگ اسکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گی۔ٹیکس "شہری غیرمنقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958" کے تحت لگایاجائے گا۔بل کا بنیادی مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، ٹیکس کے اطلاق کا دائرہ کار شہری علاقوں میں بھی وسیع کیا جائیگا۔ شہری علاقوں کی حدود میں تمام غیرمنقولہ جائیدادیں ٹیکس نیٹ کا حصہ ہوں گی، جائیداد کی مالیت اور دیگر معیارات کے مطابق ٹیکس کی تشخیص کی جائے گی۔ بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا،2ماہ میں رپورٹ دے گی۔ٹیکس وصولی پنجاب حکومت کا مقرر کردہ ادارہ کرے گا