لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے لوکل روڈز پروگرام میں تیز رفتار پیشرفت، 949 سکیمیں مکمل کرلی گئیں۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں لوکل روڈ پروگرام کے تحت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔28 جون تک 1134 شاہراہوں کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ 6 روز میں مزید 185 شاہراہیں مکمل کی جائینگی، تمام فیلڈ افسر مقررہ مدت میں اہداف حاصل کریں، عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں کو جدید رابطہ سڑکوں سے جوڑا جا رہا ہے، جون کے اہداف ہر صورت حاصل کیے جائینگے۔