آصفہ بھٹو ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد رکن قومی اسمبلی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔