قومی اسمبلی اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق اڑانا ہے:آصفہ بھٹو

میرا توجہ دلائو  نوٹس روکنے کیلئے قومی اسمبلی اجلا س موخرکرنے کی ہدایات دی گئیں:رہنما پی پی
اسلام آباد (آئی این  پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا توجہ دلائو نوٹس روکنے کیلئے قومی اسمبلی کا سیشن  موخرکرنے کی ہدایات دی گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن موخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلا نوٹس پیش نہ ہو سکے،  اجلاس کوموخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔