ریحانہ کی ہیروں جڑی پازیب توجہ کا مرکز

منفرد پازیب وکٹورین دور کے ہاروں سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے، جس میں 5بڑے ہیروں کے جھمکے نما ٹکڑے شامل ہیں
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ ریحانہ نے پیرس فیشن ویک کے دوران شاندار ہیرے جڑی پازیب پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ریحانہ نے فیشن شو میں فرنٹ رو پر شرکت کی، جہاں وہ برانڈ کے سیاہ لباس کے ساتھ قیمتی زیورات پہنے نظر آئیں۔ریحانہ نے ہیرے جڑے جھمکے اور کئی نمایاں انگوٹھیاں بھی پہن رکھی تھیں، تاہم سب سے زیادہ توجہ ان کی پازیب نے حاصل کی۔یہ منفرد پازیب وکٹورین دور کے ہاروں سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے، جس میں 5 بڑے ہیروں کے جھمکے نما ٹکڑے شامل ہیں اور ہر ٹکڑے میں ناشپاتی کی شکل کا ہیرا جڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریئر کیراٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو اجے آنند نے اندازہ لگایا ہے کہ پازیب میں مجموعی طور پر تقریبا 40 قیراط کے ہیرے ہو سکتے ہیں، جبکہ اس میں موجود سب سے بڑے ناشپاتی نما ہیروں میں سے ہر ایک کا وزن 5 سے 7 قیراط تک ہو سکتا ہے۔دی کلیئر کٹ کی بانی اولیویا لینڈا نے بھی اندازے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ہیرا تقریبا 6 قیراط، اطراف کے ہیرے تقریبا 4 قیراط جبکہ دیگر چھوٹے ناشپاتی نما ہیرے تقریبا 2، 2 قیراط کے ہو سکتے ہیں۔