223شہری،137پولیس ،124ایف سی ، 18 دیگر اداروں کے اہلکار شہید
348دہشتگرد ہلاک ، بنوں میں سب سے زیادہ مارے گئے ، پولیس کی رپورٹ
پشاور(خصوصی رپورٹ)خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے جانی نقصان کی پولیس رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق رواں سال دہشت گردی کے ایک ہزار 588 واقعات ہوئے جن میں 223 شہری شہید اور 570 زخمی ہوئے۔ ان واقعات میں 137 پولیس اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18اہلکار بھی شہید ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے124 جوان شہید اور244 زخمی ہوئے۔ مختلف کارروائیوں میں 348 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں ریجن میں درج ہوئے۔ بنوں میں سب سے زیادہ 41 پولیس اہلکار شہید اور 89 زخمی ہوئے، بنوں ریجن میں 54 شہری شہید اور 125 زخمی ہوئے۔ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں 152 مقدمات درج ہوئے، یہاں137 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔شمالی وزیرستان میں 181 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور یہاں 38 شہری شہید اور 182 زخمی ہوئے۔جنوبی وزیرستان میں 103 کیس درج ہوئے، یہاں 39 شہری شہید اور86 زخمی ہوئے۔