اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کریں گے
اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے، جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات کے بعدکی صورت حال پرسماعت رواں ہفتے 20 دسمبرکوہوگی اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیاتھاعدالت نے زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔