سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار

 انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم د یدیا
اسلام آباد(آئی این پی )انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے  پی ٹی آئی رہنمائو ں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا سماعت نے پی ٹی آئی رہنمائو ں کیخلاف س کی سماعت کی۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔عدالت نے زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔