جی ایچ کیو حملہ کیس میں کنول شوذب، راشد شفیق‘ حسن نواز، بھی اشتہاری قرار دیدیا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزموں میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے تمام ملزموں کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ اس سلسلے میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات دیے گئے ہیں