یاسمین راشد،عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  تحریک انصاف کے چاروں رہنمائوں کو قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی‘سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری 
لاہور (آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9  مئی جلائو گھیرائو کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری   کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دئیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،  عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے عمر سرفراز  کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں، عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں کیسز کا فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نے سپرٹینڈنٹ جیل کو سزائوں کے جیل ورانٹ جاری کیے۔