ٹانک(آئی این پی )خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں اتوار کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہا۔ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند ر ہے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہی اور کوڑ قلعہ ، خرگی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہی ۔ شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع کردیا گیا تھا ۔، صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر کی اجاز ت دی گئی ۔ کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجاز ت تھی ،نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں، خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔