ٹانک کے علاقے بائی پاس روڈ پر پانی میں ڈوب کر 2 ہم عمر چچا زاد بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں، جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ علاقے کے سابقہ ناظم اشرف بلوچ کے بھتیجے تھے۔ ان کی موت کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں سوگ کی فضاء چھا گئی ہے۔واقعے کے فوراً بعد مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں تلاشی کا عمل شروع کیا، اور طویل جدوجہد کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں پانی سے باہر نکال لی گئیں۔اس حادثے نے علاقے میں حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں، اور اہل خانہ اس غم سے نڈھال ہیں۔