کراچی: بیٹی کے قتل میں باپ اور ماموں زاد گرفتار، واقعہ خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

کراچی: بیٹی کے قتل میں باپ اور ماموں زاد گرفتار، واقعہ خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق، مقتولہ کے والد نے ابتدا میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کو شیرپاؤ کالونی میں 24 سالہ ماریہ نے گھر میں خودکشی کی ہے۔قائد آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی۔ دوران تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ باہمی رنجش کے باعث انہوں نے لڑکی کا گلا دبا کر قتل کیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے واقعے کو خودکشی ظاہر کیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔