للیانی پھاٹک کے قریب کرنٹ لگنے کے باعث ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ قریب سے گزرنے والی 11 کے وی بجلی کی تار سے چھو گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا۔حادثے کے فوری بعد مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مقام سے ہٹا دیا ہے۔پولیس اور حکام نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔