رائیونڈ مانگا روڈ: گھر میں آگ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ایک زخمی

رائیونڈ مانگا روڈ: گھر میں آگ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ایک زخمی

لاہور کے علاقے رائیونڈ مانگا روڈ پر واقع ایک گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں 12 سالہ شاہد ولد کرامت مسیح جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ حکام نے بتایا کہ آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی تھی اور ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔زخمی بچے کو جناح اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔