استنبول: پولیس نے حزبِ مخالف کے 40 سیاستدان گرفتار، CHP کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

استنبول: پولیس نے حزبِ مخالف کے 40 سیاستدان گرفتار، CHP کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ترکی کے شہر استنبول میں پولیس نے ضلع بیوغلو کے میئر اور ان کے قریبی مشیروں سمیت حزبِ اختلاف کے 40 سیاستدانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت کی گئی، اور حزبِ مخالف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے خلاف کئی ماہ سے جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔استنبول کے میئر اور صدر رجب طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف، اکرم امام اوغلو، مارچ میں گرفتار ہو کر جیل بھیجے گئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر سے اب تک استنبول کے 26 اضلاع میں سے 9 CHP ضلعی میئرز کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے، تاہم گرفتار سیاستدان ان الزامات کی سختی سے تردید کر رہے ہیں۔یہ گرفتاریاں ترکی میں سیاسی کشیدگی اور حزبِ اختلاف پر حکومت کی سخت کارروائیوں کو مزید بڑھا سکتی ہیں، اور ملک میں سیاسی بحران کے امکانات کو مزید تقویت مل رہی ہے۔