لاکھوں کے ڈاکے ،شہری لٹتے رہے

گجر پورہ میں 1لاکھ 30ہزار ،فیکٹری ایریا میں 1 لاکھ 25ہزار اور موبائل فون چھین لیا، موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجر پورہ میں یاسین سے1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں بشارت سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں سرفراز سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں معظم سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی میں عاشر سے1لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں سہیل سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گوالمنڈی اور گارڈن ٹائون سے گاڑیاں جبکہ سندر ہنجروال اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔