خیبر: نیکی خیل میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 افراد جاں بحق

خیبر: نیکی خیل میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 افراد جاں بحق

خیبر میں پاک افغان شاہراہ کے نیکی خیل کے مقام پر شدید سیلابی ریلے کے باعث ایک گاڑی بہہ گئی، جس میں سوار 3 افراد کی لاشیں ریسکیو ٹیموں نے نکال لی ہیں جبکہ چوتھے شخص کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق رات بھر موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث برساتی نالے طغیانی پر آ گئے اور کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔اسی دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تیز بارش نے تباہی مچائی، یوسف اڈہ میں ایک شو روم کی چھت گر گئی، جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سولر پینلز بھی ٹوٹ گئے۔ریسکیو حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سیلابی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور نقصان سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔