اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور روس کی افواج کو جنگی تنازعات میں جنسی جرائم میں ملوث جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے خلاف قابلِ اعتبار شواہد موجود ہیں، جن میں فوجی و سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جنسی تشدد، جنسی اعضا پر اذیت، زبردستی برہنہ کرنے اور بار بار ذلت آمیز تلاشی لینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک حراستی مرکز میں فلسطینی قیدی پر تشدد کرنے کے الزام میں پانچ فوجیوں کے خلاف مقدمہ چلایا، ایک واقعے میں قیدی کو تیز دھار چیز سے زخمی کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے معائنہ کاروں کو رسائی نہ دینے سے شواہد جمع کرنے کا عمل متاثر ہوا ہے، جبکہ اسرائیل نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے "غیر معمولی" قرار دیا ہے۔