گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی
 پشاور(یواین پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم جشن آزادی معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے ساتھ منا رہے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کے غرورکو خاک میں ملا دیا بلکہ ملکی سرحدوں اور اپنی آزادی کا بھرپور دفاع بھی کیا۔گورنر نے کہا کہ معرکہ حق میں پوری دنیا کو ملکی سالمیت کے لیے پاکستانی قوم کا اتحاد، عزم اور بلند جزبہ دیکھنے کو ملا، 14 اگست کا دن ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی تشخص کی علامت ہے