سب نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر ملک کیلئے ہاتھ ملانا ہے:چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب
پشاور(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے، باجوڑ میں جاری آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔یونیورسٹی آف بونیر میں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ اور کنورشن کا جمعہ بازار بند ہونا چاہیے، سب نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر ملک کے لیے ہاتھ ملانا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آزادی کا مقصد کسی کی آواز کو نہ دبانا اور جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے۔