وزیراعظم نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ‘ یادگار پاکستان پر پھول رکھے
اسلام آباد(آئی این پی )78ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزرا بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے۔پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔