دہشت گرد اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، بلوچستان کے لوگ فوج کے ساتھ ہیں ،سرفراز بگٹی

پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف متفق بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں ہو رہا، دہشتگردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں
پاپولر لیڈر کے بیٹے لندن میں جبکہ فوجی جانیں دے رہے ہیں،سہیل آفریدی قابل احترام، اپنے کام پر فوکس کریں
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے،پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف متفق ہے، بلوچستان کے لوگ اپنی فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں ہو رہا،سروں سے فٹبال کھیلنے والے دہشتگردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں،پاپولر لیڈر کے بیٹے لندن میں جبکہ فوجی جانیں دے رہے ہیں،سہیل آفریدی قابل احترام، اپنے کام پر فوکس کریں۔ اتوار کواسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں 100کے قریب دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا، ہمیں پہاڑوں سے واپس آکر سرنڈر کرنے والوں کو ویلکم کرنا چاہئے، اگر کوئی یہ سوچ لے کہ ریاست زیادہ اہم ہے تو ہمیں اس کا ویلکم کرنا چاہئے۔سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اوراس کا پرچم زیادہ اہم ہے، ریاست پاکستان کیلئے ہم ذاتی مسائل سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں، ایک سال میں دہشت گردی کے 900واقعات ہوئے، جن میں 205 سکیورٹی اہلکار اور 6 افسران شہید ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ بلوچستان کے 2شہدا افسران بھی دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہوئے، 280سویلین کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا، خدانخواستہ تشدد کے ذریعے پاکستان کوتوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، فورسز نے 760دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، افغان بارڈر پر 50،50 دہشت گرد بھی مارے گئے