قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے نیلا گنبد زیرِ زمین پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور معیار ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران متعلقہ حکام نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ نیلا گنبد منصوبے کا تقریباً 40 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ منصوبے کے بیسمنٹ کے مختلف سیکشنز پر کام جاری ہے، جسے ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سو فیصد معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، معاون خصوصی راشد نصراللہ اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی موجود تھے، جنہوں نے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔