لاہور میں روز بروز بڑھتے ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت، پنجاب حکومت نے نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
منصوبے کی تفصیلات:
لاگت: 2 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد
رقبہ: 16 کنال
منزلیں: تین منزلہ زیرزمین (Basement Levels)
پارکنگ گنجائش:
374 گاڑیاں
790 موٹرسائیکلیں
اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات:
پارکنگ پلازہ میں خودکار پارکنگ مینجمنٹ سسٹم نصب کیا جائے گا۔یہ منصوبہ جدید انفراسٹرکچر کے تحت ہوگا، جس میں سیکیورٹی کیمرے، سینسرز، اور ڈیجیٹل ٹکٹنگ سسٹم شامل ہوں گے۔
ذمہ دار ادارے:
تعمیراتی کام: ٹیپا (TEPA) انجام دے گا
لینڈ اسکیپنگ اور بحالی: والڈ سٹی اتھارٹی کرے گی
منصوبے میں نیلا گنبد کی تاریخی بحالی بھی شامل کی گئی ہے
منظوری اور اجلاس:
یہ منصوبہ پی اینڈ ڈی (Planning & Development) کے پی ڈی ڈبلیو پی (Provincial Development Working Party) کے اجلاس میں منظور ہوا
محکمہ بلدیات (لوکل گورنمنٹ) کے تحت اس منصوبے کی پلاننگ پیش کی گئی
فوائد اور اثرات:
نیلا گنبد، نیو انارکلی اور اطراف کے بازاروں کے کاروباری افراد اور خریداروں کو بڑی سہولت میسر آئے گی
سڑکوں پر بے ہنگم پارکنگ کا خاتمہ ہوگا
ٹریفک روانی بہتر ہوگی
تاریخی اور مصروف علاقوں میں ماحولیاتی اور بصری بہتری آئے گی