ٹیکسٹا ئل کلر فیکٹری،عفان سٹیل سر بمہر ، اشرف شادی ہال بند،تاجر بروقت ٹیکسوں کی ادائیگی یقینی بنائیں، انتظامیہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)راوی شہر میں کمرشل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر آپریشن، متعددکارخانے،شادی ہال سیل کر دئے گئے ۔آپریشن شعبہ ڈیویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کے زیر انتظام ڈپٹی ڈائریکٹرز نے کیا۔روڈا ٹیم نے بھینی روڈ پر نادہندہ ٹیکسٹا ئل کلر فیکٹری،عفان سٹیل کو سر بمہر کردیا ۔دوران آپریشن اشرف شادی ہال عدم ادائیگی پر بند،ٹیم کی سگیاں ایریامیں بھی مانیٹرنگ،خطہ کی ترقی محاصل سے منسلک،تاجر بروقت ٹیکسوں کی ادائیگی یقینی بنائیں، انتظامیہ