پوپ لیو کا جوتے اتار کر الجزائر میں جامع مسجد کا دورہ، امن پر زور

خدا کی قربت تلاش کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہرانسان کا احترام کیا جائے ، پوپ لیو 
الجیرز،واشنگٹن، تہران،روم (آئی این پی )کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے جوتے اتار کر الجزائر میں جامع مسجد کا دورہ کیا۔پوپ لیو نے الجزائر میں جامع مسجد کا دورہ کیا اور باہمی احترام اور امن قائم کرنے پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ خدا کی قربت تلاش کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہرانسان کا احترام کیا جائے اور بقائے باہمی اپنائی جائے۔پوپ لیو نے اس موقع پر تمام اقوام کیلئے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ امن، انصاف اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کا عمل لوگوں میں پروان چڑھے گا۔ دوسری جانب اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پوپ لیو کے خلاف ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے۔ جارجیا میلونی نے ٹرمپ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوپ لیوکے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ امن کی بات کریں اور ہر قسم کی جنگ کی مذمت کریں۔اس کے علاوہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ ایرانی قوم کی جانب سے پوپ لیو سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، مذہبی رہنماں کی اس طرح توہین نہیں کی جانی چاہیے۔ٹرمپ پر تنقید اور جنگ کے خاتمے کے لیے پوپ لیو کے  پوپ لیو مقف پرایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقرقالیباف نے خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا پوپ آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ روشنی دکھائی، پوپ کیالفاظ بیگناہوں کیقتل پر آواز اٹھانے والوں کے لیے روشنی ہیں ۔واضح رہے کہ صدرٹرمپ کی تنقید پر پوپ لیو نے کہا تھاکہ انہیں خوف نہیں ہے