تہران (آئی این پی )ایران کے شہر مناب میں امریکی حملے میں شہید ہونے اسکول کے بچوں کے والدین نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ پوپ لیو کے نام لکھے گئے خط میں والدین نے شہید بچوں کی آواز بننے پر پوپ لیو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا پیغام ہتھیار رکھ دئیے جائیں ضرور سنا جائے گا۔شہید ہونے والے اسکول کے بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس نے ابھی تک مناب اسکول حملے پر معذرت نہیں کی