پولیس کے چھاپے، خاتون سمیت 40 افراد گرفتار

کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ٹرٹل بیچ پر پولیس کے چھاپے کے دوران مبینہ طور پر گیمبلنگ پارٹی میں ملوث خاتون سمیت 40 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم کارروائی کے بعد برآمد ہونے والی رقم میں بڑے فرق کے باعث پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ۔پولیس کے مطابق 12 اپریل کو ماڑی پور کے علاقے ٹرٹل بیچ پر واقع ایک ہٹ پر چھاپا مارا گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر ادیبہ کی زیر سرپرستی گیمبلنگ پارٹی جاری تھی