پنڈی بھٹیاں ، 2ڈمپروں کے تصادم میں 2افراد جاں بحق

 حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت محمد اکرم خوشاب اور فلک ناز کے پی کے سے ہوئی
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ پنجاب میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیل کے مطباق پنڈی بھٹیاں میں 2 ڈمپروں کے درمیان خوفناک تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ گائو ں پیلو کے نزدیک حافظ اباد روڈ پر ہوا، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو امدادی ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے ڈی ایچ کیو حافظ آباد ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت محمد اکرم خوشاب اور فلک ناز کے پی کے سے ہوئی ہے، حادثے کے باعث ٹریفک بند ہوگئی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک