لاہور(نیٹ نیوز)ملائیشیا میں بھکاری نے سگریٹ دینے سے انکار پر شہری پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ملائیشیا میں عجیب و غریب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ہوٹل میں بزرگ خاتون اور ایک مرد موجود ہیں جس میں خاتون کو دکھایا گیا ہے جو بھکاری ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شائستگی سے سگریٹ کے لیے درخواست کرتی ہیں اور منع کرنے پر اس شخص کو پیٹھ پر مارتی ہیں۔مذکورہ شخص نے اس سارے واقعے میں کوئی جوابی کارروائی نہ کی یہاں تک کہ خاتون اسے مار رہی تھی۔