دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میں خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کیساتھ بھاگ گئی۔ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتہائی غیر معمولی واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے۔جس میں خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھگ نکلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو نامی شہری نے اپنی 36 سالہ اہلیہ کے بھکاری کے ساتھ مبینہ طور پر بھاگ جانے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ، پو لیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کی تلاش شروع کردی۔اس حوالے سے 45 سالہ راجو نے کہا ہے کہ وہ ہرپال پور کے علاقے میں اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ رہتا ہے، 45 سالہ ننھا پنڈت نامی شخص کبھی کبھی محلے میں بھیک مانگنے آتا تھا اور میری بیوی سے بات کرتا تھا،جس کے بعد دونوں کی فون پر بھی بات چیت شروع ہوگئی۔راجو نے کہا کہ 3 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے قریب میری بیوی راجیشوری نے ہماری بیٹی خوشبو کو کہا کہ وہ کپڑے اور سبزی لینے بازار جا رہی ہیلیکن وہ واپس نہیں آئی جس پر میں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے، میں نے ایک بھینس بیچ کر جو رقم حاصل کی تھی وہ بھی بیوی ساتھ لے گئی، مجھے شک ہے کہ بھکاری میری بیوی کو
اپنے ساتھ لے گیا ہے۔اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ننھے پنڈت نامی بھکاری اور خاتون کی تلاش جاری ہے۔