آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز ا، اہل خانہ کو مبارکباد دی
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں فاسٹ ٹریک پروموشن کا عمل جاری ہے۔ جس کے تسلسل میں انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 41 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملتان کے 21، بہاولپور 9فیصل آباد 7اور ڈی جی خان کے 4افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے۔ پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں، اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔