اٹلانٹا میںانٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد

اٹلانٹا (آئی این پی  ) اٹلانٹا میں   ایک کاروباری مالک نے دعوی کیا کہ اس نے انٹرویو کے لیے بہت جلد پہنچنے والے ایک امیدوار کو نوکری دینے سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلانٹا میں مقیم ایک کلیننگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک میتھیو پریوٹ نے LinkedIn  پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آفس ایڈمنسٹریٹر کی جگہ کے لیے ایک امیدوار مقررہ وقت سے 25 منٹ پہلے پہنچ گیا-