امریکہ سے دوبارہ بات چیت قومی مفاد کی بنیاد پر ہوگی:ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران(آئی این پی )ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہاہے ایران کو امریکا سے مذاکرات اور بات چیت کی کوئی جلدی نہیں، امریکا سے دوبارہ بات چیت قومی مفاد کی بنیاد پر ہوگی۔ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے چینی میڈیا کو انٹرویومیں کہا کہ واشنگٹن جارحانہ روش اپنا کر دوسروں کی خودمختاری پر حملہ نہیں کرسکتا، ایران کو امریکا سے مذاکرات اور بات چیت کی کوئی جلدی نہیں، امریکا سے دوبارہ بات چیت قومی مفاد کی بنیاد پر ہوگی