40 کروڑ افراد کو ملنے والی امداد اس قدر قلیل ہے وہ غربت یا کسی ہنگامی صورتحال سے نکلنے میں مدد نہیں دے سکتی:رپورٹ
واشنگٹن(آئی این پی )عالمی بینک نے کہاہے کہ دنیابھرمیں دوارب افراد سماجی تحفظ کے نظاموں سے باہرہیں۔ یہ بات سماجی تحفظ بارے عالمی بینک کی سالانہ رپورٹ برائے 2025میں کہی گئی ۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ گزشتہ دہائی میں ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک میں سماجی تحفظ کے نظام کو وسعت ملی ہے تاہم تاہم دنیا بھر میں اب بھی 2 ارب افراد ایسے ہیں جنہیں یا تو کسی بھی قسم کا سماجی تحفظ حاصل نہیں یا ان کیلئے جو سہولیات موجود ہیں وہ ناکافی ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ترقی پذیر ممالک میں ہر تین میں سے ایک شخص ایسے گھرانے میں رہتا ہے جو سماجی تحفظ کے کسی نظام سے مستفید ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود 1.6 ارب افراد مکمل طور پر اس طرح کے کسی پروگرام یا نظام سے باہر ہیں اور 40 کروڑ افراد کو ملنے والی امداد اس قدر قلیل ہے کہ وہ غربت یا کسی ہنگامی صورتحال سے نکلنے میں مدد نہیں دے سکتی۔