اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے نے فرانسیسی صدر کو گالی دے دی نیتن یاہوکی جانب سے بھی سخت الفاظ کا استعمال

صدر میکرون شدید غلطی کر رہے ہیں  وہ ہماری سرزمین کے وسط میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر رہے ہیں:اسرائیلی وزیراعظم
   تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے بیان پر سخت ردعمل د یتے ہوئے گالی دیدی ۔   نیتن یاہو نے بھی کہا کہ صدر میکرون شدید غلطی کر رہے ہیں وہ ہماری سرزمین کے وسط میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر رہے ہیں، ایسی ریاست جس کا واحد مقصد اسرائیل کی تباہی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطاقب نیتن یاہو کا یہ بیان میکرون کے  رواں ہفتے دئیے گئے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فرانس آئندہ چند ماہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے