صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا: عبدالقادر پٹیل

یہودیوں کی تعداد 80 لاکھ ہے‘ ہمارے پاس اس سے زیادہ مولوی ہیں مگر دعا قبول نہیں ہورہی 
 کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئیں تو وہ ہمیں ہی ماریں گی
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے  یہودیوں کی کل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے کہا کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئیں تو وہ ہمیں ہی ماریں گی۔