پی ٹی آئی نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل گئی
پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اللہ سے معافی مانگے:کامران ٹیسوری
کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ان ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون پہنچے جہاں ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کی بدعائیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، لوگوں سے جھوٹ بولنے پر اللہ تعالی سے معافی مانگیں، پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے معافی مانگے۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل رہی ہے