بیساکھی کا تہوار جفاکش کسانوں کی محنت کا ثمر ہے: مریم نواز

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں:وزیراعلی کابیان
  لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے   بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔وزیراعلی پنجاب نے  بیساکھی پر خصوصی پیغام میںکہا  گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں‘دریں اثناء ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے  اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لا رہا ہے۔ نوازشریف کے وژن کے تحت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے، ان منصوبے کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم پرعزم ہے۔وزیر ِ اعلی پنجاب نے  کہا  کہ اس پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1 سے 5، دیہات میں1 سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں1 ہزار 5 سو 62 گھروں کی تکمیل کا ریکارڈ بن گیا ہے