اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور جمہوریہ کوریا آج (منگل )سے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی وزارتی تیاری کے تیسرے دوروزہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ شراکت میں اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی وزارتی تیاری کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔