قازقستان کے صدر آج دوروزہ دوے پر اسلام آباد پہنچیںگے

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف   آج  اپنے پہلے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں کابینہ کے سینئر وزرا اور اعلی حکام شامل ہوں گے۔دورے کے دوران قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ان کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی جب کہ مہمان صدر کا پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔