چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت علی ڈار سے ملاقات کی، جس میں پنجاب اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پنجاب کے اے آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ تعلیمی اداروں کے درمیان روابط اور تعاون مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔علی ڈار نے کہا کہ چین کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے امکانات پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کو عملی ٹیکنالوجی پارٹنرشپس میں مزید وسعت دی جائے گی۔