لیوی مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے ایک روز مہلت مانگ لی

 احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، اب مذاکرات پیر کے بجائے منگل کو ہوں گے
 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے جماعت اسلامی کے ساتھ پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا تیسرا دور پیر کے بجائے منگل کو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پہلے پیر کو شیڈول تھا۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل کو ہوں گے، جبکہ آئی پی پیز کے معاملے پر مذاکرات بدھ کو کیے جائیں گے۔