ویب ڈیسک: مہنگائی کی نئی لہر نے آٹے کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1230 روپے تک جا پہنچی ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، صرف دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمت میں 130 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دو ہفتے قبل یہی تھیلا 1100 روپے میں دستیاب تھا۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ گندم کی قیمت میں اضافہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں خریدی جا رہی ہے، جو ماضی میں کم قیمت پر ملتی تھی۔فلور ملز مالکان کے مطابق، اگر گندم کی قیمت میں استحکام آ جاتا ہے تو آٹے کی قیمت میں کمی ہو سکتی ہے، تاہم اگر گندم کی قیمتیں مزید بڑھتی رہیں تو آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔