سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کی فلموں میں انٹری کی تیاری

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ جلد ہی ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں۔ وہ ٹارزن نامی فلم سے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق ٹارزن میں سورج پنچولی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فی الوقت اس پروجیکٹ کے بارے میں محدود معلومات ہی سامنے آئی ہیں اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سلمان خان اس فلم کو پروڈیوس کریں گے یا کسی اور طریقے سے اس سے منسلک ہوں گے۔ تازہ ترین رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں ٹارزن میں کاسٹ کر لیا گیا ہے، تاہم ہدایت کار، پروڈکشن بینر اور دیگر اداکاروں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔سلمان خان نے گزشتہ برسوں کے دوران ہندی سنیما میں متعدد نئے اداکاروں کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔