گلگت(آئی این پی )اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے گلگت بلتستان میں فائیوجی سروس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ایس سی او کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 5G سروس کا کامیاب تجربہ ہفتے کے روز کیا گیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔اعلامیے کے مطابق 5G سروس کے آغاز سے گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، سیاحت اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوں گے