مسلسل ناکامی کے باوجود امریکی تاریخ کا بدترین صدر صرف باتیں کئے جا رہا ہے، محسن رضائی

تہران(آئی این پی )ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیان بازی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہیکہ حقیقت کا تعین ایرانی عوام، مسلح افواج اور میزائل کرتے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد ایک ناکامی کے باوجود امریکی تاریخ کا بدترین صدر صرف باتیں کیے جا رہا ہے ۔ اب تو اس کے الفاظ اس کے اپنے خیالات سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔